دبئی 14/جولائی (ایس او نیوز) قریبی شہر عجمان میں بھٹکل کے نوجوان عبدالباسط صوبیدار کے اسپورٹس وئیر کے شوروم کا گذشتہ روز خوبصورت افتتاح بھٹکل کے علماء و ذمہ داران کی دعاوں کے ساتھ کیا گیا ۔ شوروم میں اسپورٹس کے کپڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کے کپڑوں سمیت خواتین کی اعلیٰ کوالٹی اور خوبصورت ڈیزائن کی نائٹیس و دیگر کپڑے دستیاب ہیں۔
بی ایم جے دبئی کے سابق نائب صدر مولوی ارشاد افریقہ ندوی کی دُعا کے ساتھ سوریّا المداس گارمینٹ شوروم کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر جناب عبدالباسط نے بتایا کہ یہاں کھلاڑیوں کے ملبوسات کے ساتھ ساتھ بچوں اور خواتین کے کپڑے بھی دستیاب ہوں گے۔ انڈیا بالخصوص بھٹکل اور اطراف کی خواتین کی پسند کو دھیان میں رکھتےہوئے یہاں خوبصورت ڈیزائن اور اعلیٰ اور معیاری نائٹیس بھی رکھی گئی ہیں۔ انہوں نے تمام لوگوں سے اپنے کاروبار میں برکت اور اس میں ترقی کے لئے خصوصی دعاوں کی درخواست کی۔ مزید تفصیلات کے لئے ان سے موبائل نمبر 0509198950 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
افتتاح کے موقع پر بھٹکل کے اہم ذمہ داران ڈاکٹر خواجہ اویس رکن الدین، مولانا عبدالمتین مُنیری، مولانا ایس ایم سید ہاشم ندوی، جناب جیلانی محتشم ، جناب محمد غوث خلیفہ، جناب محی الدین رکن الدین، جناب عبدالمتین ائیکری، جناب معلم طحٰہ سمیت کافی دیگر لوگ موجود تھے، جنہوں نے عجمان میں نیا کاروبار شروع کرنے پر عبدالباسط کو مبارکباد پیش کیں اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

